ایک کچھوے کو سڑک پار کروانے کے لیے ٹریفک روکنے والے پاکستانی وارڈن کی ویڈیو وائرل، شہریوں کے دل جیت لیے

ایک کچھوے کو سڑک پار کروانے کے لیے ٹریفک روکنے والے پاکستانی وارڈن کی ویڈیو ...
ایک کچھوے کو سڑک پار کروانے کے لیے ٹریفک روکنے والے پاکستانی وارڈن کی ویڈیو وائرل، شہریوں کے دل جیت لیے
کیپشن:    سورس:   reddit/u/the_ruling_script

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جانوروں کے ساتھ رحم دلی ایسا احسن جذبہ ہے کہ ہمارے دین اسلام نے بھی اس کی پرزور تاکید کی ہے اور جگہ جگہ جانوروں کے ساتھ صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔روالپنڈی میں ایک ٹریفک وارڈن نے جانوروں کے ساتھ صلہ رحمی کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو لوگ اس وارڈن کے جذبے کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ٹریفک وارڈن ایک شاہراہ پر ٹریفک کو روک کر ایک کچھوے کو سڑک سے گزار رہا ہوتا ہے۔

Traffic warden helping a tortoise Turtle to cross the road, Rawalpindi Pakistan from r/HumansBeingBros

رپورٹ کے مطابق یہ وارڈن اس شاہراہ پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ اس نے ایک طرف سے کچھوے کو شاہراہ پر چڑھتے دیکھا جو دوسری طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ سڑک پر کافی ٹریفک تھی اور غالب امکان تھا کہ اس کچھوے کو خدانخواستہ کچھ نقصان پہنچ جاتا۔ اس پر اس نیک دل ٹریفک وارڈن نے ہاتھ کے اشارے سے ٹریفک کو روک دیا۔ اس دوران کچھ گاڑیاں آئیں جن کی رفتار وارڈن نے کم کروا دی اور انہیں ایک طرف سے گزر جانے کو کہہ دیا۔ٹریفک وارڈن کچھوے کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلتا گیا اور اسے سڑک پار کروا دی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -