تبدیلی سےخوفزدہ عناصر حکومت کےخلاف بےبنیاد پروپیگنڈے کررہے، ماضی کی لوٹ مارکا دورکبھی واپس نہیں آئے گا :فواد رسول بھلر

تبدیلی سےخوفزدہ عناصر حکومت کےخلاف بےبنیاد پروپیگنڈے کررہے، ماضی کی لوٹ ...
تبدیلی سےخوفزدہ عناصر حکومت کےخلاف بےبنیاد پروپیگنڈے کررہے، ماضی کی لوٹ مارکا دورکبھی واپس نہیں آئے گا :فواد رسول بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی رہنما چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں ماضی کی لوٹ مار کا دورکبھی واپس نہیں آئے گا ضلع سوات کے عوام پر حکومت کے تمام وسائل قربان عوام کے مسائل کے فوری حل اور فلاحی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ استعمال کیا،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسی کوئی غلط روایت نہ ہے اور نہ ہوگی،اب سرکاری خزانہ صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنےکی روایت ڈالی ہے ،شعبدہ بازی کا دور گزر چکا اور لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئےجو کچھ کرناپڑا کریں گے،سیاسی مخالفین کی باتوں پر نہیں اپنے کام پر دھیان دیتا ہوں، حکومت کے درست اقدامات سے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -