متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا 

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا 
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا 
سورس: twitter/@AdityaRajKaul

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین متنازعہ امن معاہدے پر دستخط ہو گئے بحرین اور اسرائیل کے درمیان بھی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر دستخط وائٹ ہاوس میں ایک تقریب کے دوران ہوئے۔ متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت امارتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زیدنے کی۔ معاہدے پر دستخط اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امارتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید نے کیے جبکہ بحرین کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم اور بحرین کے وزیرخارجہ عبدالطیف بن راشدنے معاہدے پر دستخط کیے۔