سپیکر قومی اسمبلی نے محکمہ ہوابازی کیلئے20رکنی نگران کمیٹی قائم کردی

 سپیکر قومی اسمبلی نے محکمہ ہوابازی کیلئے20رکنی نگران کمیٹی قائم کردی
 سپیکر قومی اسمبلی نے محکمہ ہوابازی کیلئے20رکنی نگران کمیٹی قائم کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محکمہ ہوابازی کیلئے20رکنی نگران کمیٹی قائم کردی،کمیٹی ہوا بازی سے متعلق امور کی نگرانی کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےمحکمہ ہوابازی کے لیے نگران کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی ہوا بازی سے متعلق امور کی نگرانی کرے گی۔قومی اسمبلی کی نگران کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہوگی۔کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان، عامر محمودکیانی، حاجی امتیاز، چودھری شوکت، فیض اللہ، کرامت کھوکھر،طاہر اقبال، نیاز جکھڑ، منورہ بی بی، عاصمہ حدید، خالد مقبول صدیقی، ریاض الحق، فقیر احمد، عائشہ غوث پاشا،رومینہ خورشید عالم، سردار محمد بخش، نوید ڈھیرو، کمال الدین  شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -