کے ڈی اے افسر نے اپنے ہی ادارے کے دو افسران کوقتل کردیا ،حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوک سنٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کے ڈی اے کے دوافسرجاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹروسیم عثمانی اورایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم رضادونوں جاں بحق ہوگئے۔ ممکنہ طور پر فائرنگ کرنے والا عبدالحفیظ ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ فائرنگ کا واقعہ ٹرانسفر پوسٹنگ کا شاخسانہ نکلا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم حفیظ الحسن عرف لمبا اپنا ٹرانسفر رکرانا چاہتا تھا۔ ڈائریکٹر لینڈ نے عہدہ سنبھالتے ہی اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی تھی۔ ملزم حفیظ دو دن سے ٹرانسفر رکوانے کے لیے منت کرتا رہا۔ حفیظ نے ٹرانسفرکاذمہ داروسیم رضااوروسیم عثمانی کوقراردیاتھا۔ ملزم حفیظ الحسن میٹروول سے چارج چھوڑنانہیں چاہتاتھا۔ ملزم حفیظ15سال سے میٹروول میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹروسیم رضابھی 20سال سے میٹروول میں تعینات تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹروسیم عثمانی میٹرول،گلستان جوہر،کمپنی سائٹس پرتعینات تھے۔