قومی اسمبلی ،دیوانی و فوجداری مقدمات میں ملزم کی گرفتاری سے قبل  شناخت اور قومیت کی تشہیر سے متعلق 2 متفقہ قرار دادیں منظور

قومی اسمبلی ،دیوانی و فوجداری مقدمات میں ملزم کی گرفتاری سے قبل  شناخت اور ...
قومی اسمبلی ،دیوانی و فوجداری مقدمات میں ملزم کی گرفتاری سے قبل  شناخت اور قومیت کی تشہیر سے متعلق 2 متفقہ قرار دادیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں ضابطہ فوجداری اور دیوانی مقدمات کے حوالے سے ملزم کی گرفتاری سے قبل اسکی شناخت ظاہر نہ کرنے اورملزم کی قومیت کی تشہیر کی ممانعت سے متعلق 2قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہائی پروفائل کیسز میں پولیس،تحقیقاتی ادارے اورمیڈیا کو پابند بنایا جائے کہ کوئی بھی معلومات ملزم کی گرفتاری سے قبل لیک نہ کی جائے جبکہ کسی بھی مجرم یا ملزم کیساتھ اس کی قومیت کی تشہیر نہ کی جائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم کان سوری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ضابطہ فوجداری اور دیوانی قدمات کے حوالے سے مقدمات میں قومیت درج نہ کرنے سے متعلق قرار داد وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی،ملک سے غداری،ریپ اور ہائی ہروفائل کیسز میں پولیس،تحقیقاتی ادارے اورمیڈیا کو پابند بنایا جائے کہ کوئی بھی معلومات ملزم کی گرفتاری سے قبل لیک نہ کی جائے،جس سے مجرم کو کسی بھی طرح کا فائدہ پہنچے۔اور اس معاملے پر مثبت اقدامات کئے جائیں۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے دوسری قرار داد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں پولیس،تحقیقاتی ادارے اور میڈیا کو پابند کیا جائے کہ کسی بھی مجرم یا ملزم کیساتھ اس کی قومیت کی تشہیر نہ کی جائے۔جب تک کہ اس کے قومی شناختی کارڈ میں اس کے نام کیساتھ قومیت درج نہ ہو اس پر مثبت اقدامات کئے جائیں۔