آرمی چیف کی شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے گھر آمد

آرمی چیف کی شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے گھر آمد
آرمی چیف کی شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے گھر آمد

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورشہید کے درجات بلندی کی دعا کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور شہید کے اہلخانہ کے حوصلہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید نے وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحد قوم کے عزم کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

مزید :

قومی -