پاکستا ن اور ترکی اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد تیز تر کرنے پر متفق

پاکستا ن اور ترکی اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد تیز تر کرنے پر متفق
پاکستا ن اور ترکی اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد تیز تر کرنے پر متفق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستا ن اور ترکی نے ادارہ جاتی نظام پر ایک دوسرے سے مشاورت ، استفادہ کرنے اوراسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور جدوجہد تیز تر کرنے پر اتفاق کیاہے ۔
 پیر نور الحق قادری کی انقرہ میں ترک ہم منصب ڈاکٹر علی ارباش کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات میں پاک ترک دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر غور کیا گیا۔ترکی کے ائمہ اور خطبا کے تربیتی نظام سے استفادہ کرنے پر مشاورت، علما اور مذہبی سکالر کے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا ۔ملاقات میں دونوں ممالک نے ادارہ جاتی نظام پر ایک دوسرے سے مشاورت اور استفادہ کرنے پر اتفاق کیا اوراسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور جدوجہد تیز تر کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اس موقع پر ترک وزیر مذہبی امور نے پاکستانی طلبا کیلئے مزید سکالر شپ دینے کا وعدہ کیا۔