ڈیفنس، تیز رفتار کار نے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 8سالہ بچی کو کچل ڈالا

ڈیفنس، تیز رفتار کار نے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 8سالہ بچی کو کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں تیز رفتار کار نے گھر کے باہر کھیلتی 8سالہ بچی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بچی بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے فیز 5بی بلاک کے قریب تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر گھر کے باہر کھیلتی 8سالہ بچی سونیا کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہو گئی جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا موقع پر موجود افراد نے سونیا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی سونیا اپنی فیملی کیساتھ ڈیفنس فیز 5 میں گھریلو ملازمہ تھیں اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کے والد بنیامین کی درخواست پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق کار ڈرائیور کی شناخت دانیال کے نام سے کر لی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -