لڑکی کو اغوا ء کرنے سے متعلق درخواست پرڈی ایس پی،ایس ایچ او‘سی آئی اے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم 

   لڑکی کو اغوا ء کرنے سے متعلق درخواست پرڈی ایس پی،ایس ایچ او‘سی آئی اے سب ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لڑکی کو اغوا ء کرنے سے متعلق درخواست پرڈی ایس پی عاطف معراج،ایس ایچ او تصور منیر اور سی آئی اے کے سب انسپکٹر عبدالحالق کے خلاف سی سی پی او لاہور کو مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان نے کیس کی سماعت کی،لڑکی ملیحہ کی جانب سے ایڈووکیٹ شیخ آفتاب عمر نے موقف اختیارکیا کہ تھانہ شاہ کوٹ سٹی سے عدالتی بیلف نے ایک بچی کوبازیاب کروایا،عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے پولیس افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 18 ستمبر کو ایف آئی آر کی کاپی طلب کر لی ۔

مزید :

علاقائی -