موٹرسائیکل چور‘ ساتھی مکینک گرفتار 

موٹرسائیکل چور‘ ساتھی مکینک گرفتار 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او سمن آباد عمر ان انو ار نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث  2 ملزمان عرفان اور وقاص کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئیں 02 موٹرسائیکلز اور سپئیر پارٹس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق چوری کیلئے ملزم نے اپنے معصوم بیٹے کو بھی استعمال کرتا تھا۔ طریقہ واردات کے مطابق ملزم عرفان اپنے معصوم بیٹے کیساتھ گلی میں سے گزرتا اس دوران ملزم کا چھوٹا بیٹا موٹرسائیکلز کے ہینڈل چیک کرتا ملزم موٹرسائیکل اپنے دوست مکینک وقاص کے پاس لیکر جاتا جو بائیک کے سپئیر پارٹس الگ کر دیتا تھا جسے بعد ازاں فراخت کر دیا جاتا۔

سمن آباد پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ایس پی اقبا ل ٹا ؤ ن اویس شفیق نے ایس ایچ او سمن آباد عمر ان انو اراور ان کی ٹیم کو شا با ش دی۔

مزید :

علاقائی -