صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، شہری 21لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، موبائل، قیمتی سامان سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، شہری 21لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، موبائل، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں منور کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں علی کے اہلخانہ سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات،شاہدرہ کے علاقہ میں عرفان کے گھر والوں سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان، ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں احمد کے اہلخانہ سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، سمن آبادکے علاقہ میں بابر کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے اور دیگر سامان،گجر پورہ میں افضال سے ڈیڑھ لاکھ روپے و دیگر سامان،مصطفی ٹاؤن میں شفیق سے ایک لاکھ روپے،بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں عدیل سے 56ہزاور موبائل فون جبکہ سبزاہ زارکے علاقہ میں مشتاق سے 34ہزاور اور لیپ ٹاپ چھین لیا گیا جبکہ کوٹ لکھپت اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ مناواں، وحدت کالونی اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -