ستوکتلہ‘ 3اوباشوں کی اوکاڑہ سے آئی لڑکی سے بداخلاقی
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے میں 3اوباشوں نے اوکاڑہ سے آئی لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 1ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ملزم شرافت کی اوکاڑہ کی رہائشی لڑکی سے موبائل پر دوستی تھی گزشتہ روز متاثرہ لڑکی اپنی خالہ کوملنے لاہور آئی تو ملزم شرافت کیساتھ فون پر رابطہ کیا اور ملنے کا کہا ملزم خاتون کو ہوٹل میں لے گیا جہاں شرافت نے لڑکی کو جوس پلایا جس سے وہ بیہوش ہوگئی اس دوران ملزم اور اس کے 2 دوستوں نے لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم شرافت کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔