منشیات فروش گرفتار، 3کلوافیون، ایک کلو چرس برآمد

    منشیات فروش گرفتار، 3کلوافیون، ایک کلو چرس برآمد

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  ڈی ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن قیوم نذر چٹھہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروش محمد افضل رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 3کلو افیون اور ایک کلو چرس برآمد کر لی  علاوہ ازیں ملزم کے قبضہ سے منشیات سپلائی کے لیے استعمال ہونیوالی ٹیمپرڈ  کار بھی برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ملزم پشاور سے کار میں منشیات سمکل کرکے لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات سپلائی کا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اورسے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزم کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -