سبزیوں اور پھلوں کے نئے نرخ جاری، ادرک 385روپے کلو فروخت ہو گا 

سبزیوں اور پھلوں کے نئے نرخ جاری، ادرک 385روپے کلو فروخت ہو گا 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کا 65 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور آلو درجہ دوئم کا 60 روپے میں آلو شوگرفری اول 42، آلو شوگر فری دوئم 39 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور پیاز درجہ اول 60 روپے، پیاز درجہ دوئم 52 روپے اور پیاز درجہ سوئم 45 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ٹماٹر درجہ اول 50، ٹماٹر درجہ دوم 45 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ سوئم 40 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور لہسن دیسی 150 اور لہسن چائنہ 245 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ادرک چائنہ 385 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور کھیرا دیسی 73 روپے فی کلوگرام، بینگن 37 روپے، پھول گوبھی 83 روپے، شملہ مرچ 130، شلجم 93 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر نے کہا کہ سبز مرچ اول 73 اور سبز مرچ دوئم 52 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیموں دیسی 135 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیب کالا کولو پہاڑی اول 155، سیب دوئم 80، سیب گاچہ اول 150، گاچہ دوئم 93 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور انگور 155، انگور بدانہ 105، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 175 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔زندہ برائلر مرغی 201، گوشت برائلر مرغی 291 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سبزیوں و پھلوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر عوام الناس ان نمبرز پر اطلاع دیں انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -