چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے زیراہتمام بچوں کیلئے مارشل آرٹ کلاسز

 چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے زیراہتمام بچوں کیلئے مارشل آرٹ کلاسز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کیلئے مارشل آرٹ کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ کلاسز میں بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہناہے کہ بیورو کے بچوں اور بچیوں کی خواہش پر مارشل آرٹ کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔

 سکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں بچوں کے لیے مفید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -