اورنج ٹرین میں مالی بے ضابطگیاں حکومتی نااہلی ہے،ذکر اللہ مجاہد

اورنج ٹرین میں مالی بے ضابطگیاں حکومتی نااہلی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کی تعمیر میں 38 ارب کی مالی بے ضابطگیاں سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ تعمیراتی کام، غیر معیاری میٹریل، پیٹرول، ڈیزل، سمیت دیگر چیزوں میں اتنی بڑی کرپشن کرنے والے سابقہ اور موجود ہ حکومت کے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لگا کر تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور قوم کا پیسہ واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنج لائن ٹرین کی تعمیر میں میگا کرپشن کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ اداروں سے کر پشن ختم کیے بغیر ملکی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔

موجودہ حکمران کرپشن کے خاتمہ اور کرپشن میں ملوث افراد کا احتساب کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

 مخصوص افراد کیاحتساب سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں بلکہ کرپشن میں ملوث حکومتی ایوانوں میں موجود  لوگوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور بے تحاشہ بحران اس بات کا  ثبوت ہیں کہ حکمرانوں کے پاس ملکی ترقی اورعوامی فلاح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جبکہ کھوکھلے نعرے لگاکر اقتدار میں آنیوالے حکمرانوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -