افغان امن خطے کے لئے انتہائی ضروری ہے،عبدالمتین شیخ

  افغان امن خطے کے لئے انتہائی ضروری ہے،عبدالمتین شیخ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل، مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے نائب صدر شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور خوشحالی خطے کیلئے معاشی اور کاروباری حوالے سے اہم سنگ میل کی حامل ہے۔ پاک افغان بزنس پارٹنرشپ کی تاریخ متحدہ برصغیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔   پاکستان اور افغانستان کے درمیان امپورٹر اور ایکسپورٹر کاروباری سرگرمیوں کا اہم محرک ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن استحکام اور جنگ بندی کی بات ہے پر امن افغانستان ہی  خوشحال پاکستان کے سفر کو منزل تک پہنچا سکتا ہے۔

 ۔ افغان قوم پاکستان کے مثبت رویئے اور امن دوست کردار کو سراہتی ہے۔ پاکستان کے غیور عوام نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیشہ ایثار اور احساس کے جذبات رکھے ہیں۔ امن محبت اور رواداری کے فروغ میں خطے بھر میں پاکستان کا کردار ہمیشہ متوازن اور عملی طور پر کلیدی نوعیت کا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کاروباری حلقے  صنعتکار افغانستان میں قیام امن اور معمول کی طرف گامزن کاروبار زندگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -