ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)شوگر اور بلڈ پریشر کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان شوگربلڈپریشر کی ادویات کی قیمتوں میں 17فیصد اضافہ مسترد کرتا ہے۔تین سالوں میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔انسو لیٹڈ ویکسین 50روپے اضافے سے 806اور مکسٹرڈ انسولین 67روپے سے برح کر 763روپے کی ہو گئی ہے۔اے ٹی اے 50ایم جی گولیوں کا پیکٹ 55روپے سے بڑھ کر 457کی ہو گئی ہیں۔

جبکہ ایڈوانٹک 28گولیوں کی قیمت 65روپے سے بڑھ کر 820روپے تک پہنچ گئی ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -