پی ایچ اے کو غیر قانونی ایڈورٹائزنگ بورڈز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

پی ایچ اے کو غیر قانونی ایڈورٹائزنگ بورڈز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایچ اے کو غیر قانونی ایڈورٹائزنگ بورڈز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔کام کرنے والے اور ایماندار افسران کی اہم پوزیشنز پر تعیناتی اور کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ افسران کو 15 دن کا الٹی میٹم دیا ہے، اگر ایک بھی غیر قانونی بورڈ رہا تومتعلقہ آفیسر سیٹ پر نہیں رہے گاپولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔پی ایچ اے کا مالی خسارہ محکمہ خود پورا کرے گا۔ گرین سرچارج کیلئے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی جائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر نے پی ایچ اے لاہور کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -