نظریہ پاکستان ٹرسٹ رہنماؤں کا ڈاکٹر صفدر محمود کی وفات پر اظہار تعزیت

نظریہ پاکستان ٹرسٹ رہنماؤں کا ڈاکٹر صفدر محمود کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور (پ ر) تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، چیف جسٹس(ر) اعجاز نثار، میاں فاروق الطاف، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر ولید اقبال، چودھری نعیم حسین چٹھہ، کارکنان تحریک پاکستان کرنل(ر) محمدسلیم ملک، صوفی اللہ دتہ، میاں ابراہیم طاہر، بیگم ثریا خورشید، بیگم مہناز رفیع اور نظریہ ¿ پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں ممتاز محقق، دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر صفدر محمود سراپا پاکستان تھے اور پاکستان سے محبت ان کے رگ وپے میں رچی بسی تھی، ان کا وجود نظریہ  پاکستان کے مخالفین کیلئے شمشیر برہنہ تھا۔ بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا گیا اور ڈاکٹر صفدر محمود کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -