مہنگائی کا طوفان معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے،صدام اطہر،ملک سوہنی

      مہنگائی کا طوفان معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے،صدام اطہر،ملک ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر ملک سوہنی اور سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان  نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا نا تھمنے والا طوفان کاروباری معاشرتی معاشی ملکی حالات پر شدید منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔ کاروباری طبقہ صنعت کار اور سرمایہ کار ہی نہیں مزدور تاجر دیہاڑی دار طبقہ بھی شدید پریشان ہے ۔  قیمتوں میں اضافہ متوسط شعبہ ہائے زندگی کیلئے شدید دشواری کا باعث بن رہا ہے۔

حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیاز کا سختی سے راستہ روکے۔ غربت سے بدحال عوام کو ریلیف دینے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ ادویات اشیائے خوردونوش بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا میں عوام کو قیمتیں کم کرکے ریلیف اور سہولت دی جائے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیز کو مکمل فعال اور متحرک بااختیار کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں اور مافیاز کیخلاف سخت ترین آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا جائے۔ غریب مجبور پسے ہوئے عوام کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -