تحریک انصاف بے سہارا طبقے کا آسرا بنی،شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر) پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بے آسراطبقے کا سہارابنی ہے،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے موجودہ حکومت دن رات کوشاں اوروزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں عوام کی خدمت کے مشن جاری ہے یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حوصلے بلند ہیں اوروہ ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ بنانے کیلئے ملک کرپشن کے خاتمہ،اداروں میں اصلاحات سمیت عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔
انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس وقت ملک میں جاری کورونا وباء سے عوام کی جان چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ سب سے پہلے انسانی جانوں کو بچانا ہے ملک کے عوام کو درپیش دیگر مسائل پر بھی حکومت سنجیدگی سے اقدامات بروئے کارلارہی ہے جلد ہی ان مسائل سے بھی عوام کو چھٹکاراحاصل ہوجائے گا۔