پیف سے منسلک سکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں،مظہرعباس

پیف سے منسلک سکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں،مظہرعباس

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پیف پارٹنرز کو سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے متعلق درپیش مسائل کے تدارک کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم کی ہدایت پرپیف ریجنل ڈائریکٹر ملتان مظہر عباس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر(ایجوکیشن) مظفر گڑھ سید کوثر حسین بخاری سے اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں پیف ریجنل ڈائریکٹر مظہر عباس نے CEO مظفرگڑھ کو بتایا کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پیف پارٹنرز رجسٹریشن سرٹیفکیٹس نہ ملنے پر بہت پریشان ہیں۔ پیف ریجنل ڈائریکٹر ملتان مظہر عباس نے CEOمظفر گڑھ سے درخواست کی کہ پیف سے منسلک سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جلد از جلد جاری کیے جائیں تاکہ پیف پارٹنرز کو اس پریشانی سے دور کیا جا سکے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -