تبدیلی سرکار عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے،اشرف بھٹی
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار کی حکومت آئی ہے تب سے ہی عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے ان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔
اور مافیا حکومت کی صفوں میں بیٹھ کر اقتدار کو انجوائے کررہاہے ہیں تحریک انصاف کی تبدیلی درحقیقت ایک دیوانے کا خواب ثابت ہوئی ہے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں عوام کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے پاس ہے ملک میں ہیجانی کیفیت اوراضطراب کا عالم ہے تحریک انصاف کے تین سال، مایوسی اورناکامیوں کے سوا کچھ نہیں ملکی معیشت تباہ وبرباد اورمزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے خواب دکھانے والے اپنے دور حکومت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بے حرمتی تک نہیں روک سکتے اب وقت آگیا ہے کہ قوم جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مسترد کردیں عوام تبدیلی کی تباہ کاریاں دیکھ چکے ہیں قوم کو کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں کے ذریعے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے جس تبدیلی کا خواب ملک وقوم کو دیکھایا گیا تھا وہ کوئی اورنہیں صرف اورصرف پیپلز پارٹی ہی لا سکتی ہے اور بھٹو شہید ایک ریڑھی بان کسان مزدور کو اسمبلی میں جتواکر یہ خواب شرمندہ تعبیر کر چکے ہیں۔