وزیر خزانہ نے پراپرٹی ٹیکس چالان میں سرچارج وصولی روک دی

وزیر خزانہ نے پراپرٹی ٹیکس چالان میں سرچارج وصولی روک دی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت اوروزیر ایکسائزحافظ ممتاز کی تاجروں کے وفدسے ملاقات، ملاقات میں تاجربرادری کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔ وزیر ایکسائزحافظ ممتاز نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے معاملات کابینہ کو بھیجیں گے، حتمی فیصلے تک ٹیکس چالان پر اضافی سرچارج نہیں لیا جائے گا،تاجر برادری کے لئیآ ٹی بیسڈ سسٹم تشکیل دے دیا ہے جبکہ تاجر برادری کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس موقع  پر تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اصلاحات کی بدولت کاروبار کو فروغ ملا۔ ہم  پنجاب حکومت کے کاروبار کے فروغ بارے اقدامات سے مطمئن ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے ٹیکس معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -