پیاف لاہور کے مارکیٹوں کا نمائندہ گروپ ہے،یاسر ایوب بھٹی

پیاف لاہور کے مارکیٹوں کا نمائندہ گروپ ہے،یاسر ایوب بھٹی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)قومی تاجر اتحادفروٹ منڈی بادامی باغ کے صدر یاسر ایوب بھٹی نے کہا ہے کہ پیاف فاؤنڈر الائنس کی بلامقابلہ کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پیاف فاؤنڈر الائنس لاہور کی تمام مارکیٹوں کا واحد نمائندہ گروپ بن چکا ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے پیاف فاؤنڈرز الائنس کی مسلسل فتوحات نے پیاف فاؤنڈرز کو ناقابل تسخیر بنا کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز قومی تاجر اتحاد فروٹ منڈی بادامی باغ میں اپنے دفتر میں تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 یاسر ایوب بھٹی نے مزید کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس کو پیاف فاؤنڈرز الائنس نے ہمیشہ اعلی قیادت فراہم کی ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کے بیشتر ممالک میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نام پاکستانی تاجربرادری کی پہچان بن چکا ہے۔ انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فروٹ منڈی کے تمام کاروباری افراد کی دعائیں پیاف فاؤنڈر ز الائنس کی قیادت کے ساتھ ہیں اور لاہور چیمبر کی آنے والی نئی قیادت کی حلف برادری کی تقریب میں بھرپور استقبال کریں گے۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -