ہفتہ اور اتوار کی چھٹی تاجر برادری کیلئے تشویشناک ہے،ہارون رشید

ہفتہ اور اتوار کی چھٹی تاجر برادری کیلئے تشویشناک ہے،ہارون رشید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے نائب صدر ہارون رشید نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز پر لاگو  ہفتہ اتوار کی چھٹی مسلسل تاجر برادری کیلئے حالات کو شدید تشویشناک سمت لے کر جارہی ہے۔  کاروبار کے حالات کرونا کی گزشتہ تین لہروں سے پیدا ہونے بحران اور عدم توازن کی صورتحال سے جن بحرانوں سے دوچار ہیں کاروبار چلانے محال ہیں۔ مہنگائی کے منہ زور طوفان ٹیکسوں کی بھرمار زدہ ماحول میں کاروباری حلقوں پر دو چھٹیوں کا اطلاق سخت نا انصافی ہے۔  تاجر کمیونٹی کرونا ایس او پیز کے معاملے میں تمام تر ضروری ہدایات اور احتیاط پر مکمل عمل درامد یقینی بنا رہی ہے۔

 مسائل کے طوفانوں سے دوچار ملکی معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرے۔ بازاروں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کو پابندیوں میں جکڑ کر مشکلات میں مزید اضافے کے فیصلے نہ کئے جائیں۔ ملکی و قومی سطح پر تاجر برادری اور کاروباری حالات نہایت مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں حکومت بحرانوں کے حل کیلئے حقائق کے مطابق پابندیوں کا حکمنامہ منسوخ کرنے کا اعلان کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -