پاکستان مشکل ترین دور سے  گزر رہا ہے،حنا پرویز بٹ

پاکستان مشکل ترین دور سے  گزر رہا ہے،حنا پرویز بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان یاد رکھیں جھوٹ سے غریب کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔اور نہ غریب کے بچوں کی سکول فیس ادا ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان آج حقیقی معنوں میں مشکل ترین دور سے گزرہا ہے۔موجودہ حالات میں سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔جس کی مہینے کی آمدن بیس ہزار ہو اس کو پندرہ ہزار بل آرہا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم کا دو لاکھ میں گزارا نہیں ہوتا لیکن غریب آدمی کا پانچ ہزار میں گھر کیسے چل سکتا ہے؟۔

 عمران خان،شوکت ترین یا ان کے دیگر حواری وہ طریقہ کار بتادیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -