پنجاب آج بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے،نبیلہ یاسمین

پنجاب آج بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے،نبیلہ یاسمین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء نبیلہ یاسمین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ پنجاب آج بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور عوام تبدیلی سرکار سے بیزار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تین سالوں میں عوام کو جو دیا وہ ان انتخابات حکومت کی واضح شکست کے بعد ثابت بھی ہو گیا۔ان کاکہنا تھا کہ عوام آج خادم اعلیٰ کے دور کو یاد کر رہے ہیں جب عوام کی پہنچ میں ہر چیز مہیا تھی اور عوام خوشی کے ساتھ جی رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح سے یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائے گی اور ملک میں جمہوری حکومت لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -