حضرت داتا گنج بخشؒ کاعرس 26ستمبر کو شروع ہو گا

حضرت داتا گنج بخشؒ کاعرس 26ستمبر کو شروع ہو گا

  

لاہور (فلم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے جملہ انتظامات کے جائزہ کیلئے وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہجویری ہال داتا دربار میں ہوا، جس میں نبیل جاوید سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف، محمدطارق قریشی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقافاورڈپٹی کمشنر لاہورنے خصوصی  شرکت کی، اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122،ڈائریکٹر جنرل PHA، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر(لیسکو)،چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی)، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ داتا دربار ہسپتال، چیف آفیسر میٹرو پولٹین کارپوریشن، منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ ۔عرس مبارک کی استقبالیہ تقریبات کا انعقاد 21ستمبر کو ہوگا، عالمی کانفرنس 25,24,23ستمبر اور عرس تقریبات کا افتتاح 26ستمبر سے چادر پوشی سے ہو گاجوکہ 28 ستمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -