پیپلز پارٹی کا مستقبل ہمیشہ کے لئے تاریک ہو گیا،عامر خلیل

پیپلز پارٹی کا مستقبل ہمیشہ کے لئے تاریک ہو گیا،عامر خلیل

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر عامر خلیل نے کہاکہ پیپلزپارٹی درباریوں کی  سیاست کو پنجاب کی عوام نے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے، پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت کا مستقبل ہمیشہ کے لئے تاریک ہو چکا ہے، سندھ، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان سے پیپلزپارٹی کو شکست فاش ہو ئی ہے، پیپلزپارٹی کے درباریوں کو چلوبھرپانی میں ڈوب مرناچاہئے۔

، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک گیر جماعت کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی اس کا واضح ثبوت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -