میو ہسپتال میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف،دو ملازمین معطل

میو ہسپتال میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف،دو ملازمین معطل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)میو اسپتال میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف، جنیٹوریل سپروائزر زوہیب کا مریضوں کے لواحقین پر تشدد۔چوری اور منشیات فروشی کے شبہ میں اسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو اٹھا کر ٹارچر سیل میں تشدد کیا جاتا ہے،۔ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر افتخار نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو فوری معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی تشدد اور ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ایم ایس میو اسپتال جنیٹوریل سپروائزر زوہیب ملک اور وارڈ اٹینڈنٹ عبدالغفار کو فوری معطل کر دیا گیا ہے، مزید برآں ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کر رہے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -