مسلم لیگ ضیاء جلد سب سے بڑی جماعت بنے گی،رانا احسان نازی

مسلم لیگ ضیاء جلد سب سے بڑی جماعت بنے گی،رانا احسان نازی

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ضیاء پنجاب کے نائب صدر رانا احسان نازی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ پاک اوراپنے قائد اعجاز الحق پر پورا یقین ہے کہ جس طرح لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں لوگ ہماری جماعت کو جوائن کر رہے ہیں میں یقین سے کہتا ہوں کہ آج عوام کوموجودہ حکمرانوں کی نالائقی عوام دشمن پالیسیوں اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے بدل کر رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اب ہماری مسلم لیگ ضیاء کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری جماعت اس ملک کی بڑی جماعت ہو گی۔ تین سالہ دور اقتدار میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سو گنا اضافہ ہوا حکومت کو چاہئے کہ مہنگائی کے جن کو قابو میں کرے۔ ارکنوں سے مزید خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں 19ستمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کنونشن ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -