کاروباری حلقوں کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی جائے،محبوب قادری

کاروباری حلقوں کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی جائے،محبوب قادری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مدینہ بازار اچھرہ کے صرافہ رہنماؤں کا اجلاس صدر محبوب علی قادری عطاری ہوا۔ جس میں سرپرست اعلی شاہد خان، وائس چیئرمین رانا مجاہد اور وائس چیئرمین محمد فخر نے خصوصی شرکت کی۔  اجلاس میں صرافہ رہنماؤں نے ملکی معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مدینہ بازار اچھرہ محبوب علی قادری عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری معاشی عدم توازن کے حالات سے کاروباری حلقوں کو نکالنے کیلئے ٹیکسوں میں فی الفور نصف کمی کا اعلان کیا جائے۔ کاروباری تجارتی طبقے ٹیکسوں کی بھاری ادائیگیوں اور مہنگائی کی بے رحم لہر سے شدید پریشان ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -