پیپلز پارٹی کاخورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  پیپلز پارٹی کاخورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر  عزیز الرحمن چن کی زیر قیادت  لاہور پریس کلب کے باہر  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ  کی دو سال قبل  نیب کے ہاتھو ں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں حاجی عزیز الرحمن چن، فیصل میر،علامہ یوسف اعوان، روبینہ سہیل بٹ، نرگس خان، میاں منیر، عارف خان،اختر حسین شاہ،نصیر احمد، شاہدہ جبیں مانی پہلوان اور دیگر  نے شرکت کی،عزیز الرحمن چن  نے  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ جمہوریت اور عوام کی بات کرتے ہیں ،مگر انہیں جیل میں  ڈالا ہوا ہے انہیں رہا کیاجائے ورنہ گلی گلی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -