کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور کورالائنس کا ویسٹ بن منصوبہ کا آغاز 

  کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور کورالائنس کا ویسٹ بن منصوبہ کا آغاز 

  

اسلام آباد(پ ر)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(CDA) نے کنزیومر گڈز اور پیکیجنگ کمپنیوں، رسائیکلرز اور غیر حکومتی اداروں کے بڑے اتحاد کولیکٹ اینڈ ری سائیکل الائنس (CoRe) کے اشتراک سے اسلام آباد میں 250 کوڑے دان نصب کرنے کا اعلان کردیاہے۔ مشترکہ اقدام کے تحت فاطمہ جناح پارک اور لیک ویو پارک ہر ایک میں 125 کوڑے دان نصب کئے جائیں گے جس سے شہریوں میں کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ گردشی معیشت بھی بہتر ہوگی۔اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عامر علی احمد، چیئرمینCDAنے کہا”ہمیں خوشی ہے کہ CoRe کے ساتھ یہ پروگرام تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔کوڑے دان کچرے کو اکٹھا کرنے اور پارکوں کے ماحول کو صاف اور سرسبز بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔انہوں نے زوردیا کہ اس طرح کے اقدامات وزیرا عظم کے کلین گرین پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دینے کیلئے نہایت ضروری ہیں۔منصوبہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وقار احمد، سی ای او CoRe الائنس نے کہا’ہمیں ’پیکجنگ کے کچرے سے درپیش چیلنجز اور کچرے کو اکھٹا کرنے کے سسٹم کا ادرا ک ہے۔ کوڑے دان نصب کرنے کا منصوبہ کچرے سے پاک مستقبل کی طرف ایک اجتماعی قدم ہے۔

CoRe کے وژن کے بارے میں انہوں نے کہا ”CoRe اپنی نوعیت کا پہلا اتحاد ہے جسے کچرے کو رسمی انداز میں اکٹھا کرنے اوراسے ری سائیکل کرکے پیکجنگ کے کچرے کے خاتمے کے مشن کے تحت قائم کیا گیا ہے۔CoRe کے مقاصد استعمال کے بعد پیکیجنگ کو اکٹھا کرنا اور ری سائیکلنگ کو بہتر بناناہے تاکہ معاشرے کو کچرے سے پاک بنایا جاسکے۔ CoRe نے100 فیصد پیکیجنگ کو2025 تک ری سائیکل یا اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔کوڑے دان نصب کرنے کے منصوبہ میں کوکا کولا، ایکولین، فریئز لینڈ کیمپینا، میٹرو، نیسلے، نوواٹیکس، پیکیجز لمیٹڈ، پیپسی کو، ایس پی ای ایل اور یونی لیور بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کامرس -