وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ کے مشیر کاپی ایف ایم اے کا دورہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ کے مشیر کاپی ایف ایم اے کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت اورسرمایہ کاری کا پاکستان فوٹ ویئر مینوفیکچرر ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) دورہ کیا۔ پی ایف ایم اے کے وائس چیئرمین جناب محمد زبیر نے مندوبین کا استقبال کیا اورپاکستان شو ڈیزائین ہب اور آئی پی ایف ٹی سی کی سہولیات کا دورہ کروایا۔ کے پی کے کے مندوب کی سربراہی جناب عبدالکریم معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی کے نے کی،اور پی ایف ایم اے کے تحت چلنے والے اداروں اور سہولیات کی تعریف کی۔ تفصیلی دورے کا مقصد کے پی کے اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کے درمیان کاروباری روابط استوار کرنا ہے تاکہ پاکستان میں جوتے کی صنعت کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔ کے پی کے کی پشاو ری  چپل کی بین الاقوامی منڈی میں بہت مانگ ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے اور بین الاقوامی معیارکے مطابق لانے کیلئے  جدید ٹیکنالوجی اور ٹولز اپنانے کی ضرورت ہے۔ آئی پی ایف ٹی سی جدید مشینری سے لیس ہے اور مقامی صنعت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید تکنیک کا استعمال کر رہا ہے۔کے پی کے کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی جناب عبدالکریم نے سہولیات سے متاثر ہو کر اعادہ کیا کہ ہم اس ماڈل کو اپنی پشاور چپل انڈسٹری کے لیے اپنانا چاہتے ہیں جو ابھی تک پرانی تکنیک استعمال کراستعمال کررہی ہے اور جدید آلات سے محروم ہے۔ ہم پی ایف ایم اے کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اسی معیار کی سہولیات بنا سکیں اورا پنے ہنر مندوں کو ٹریننگ مہیا کرسکیں تا کہ وہ پشاوری چپل کیلئے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار حاصل کریں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بناسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بناسکیں۔ انہوں نے مزید کہا ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی چپل کوجدیدطرز اور معیار پر بنانے کیلئے پی ایف ایم اے کے ساتھ جوتے کی صنعت کے انفراسٹکچر اورہنر مندوں کی جدید ٹرینگ کیلئے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
پی ایف ایم اے کے وائس چیئرمین محمد زبیر نے جوتوں کی صنعت کی بہتری کے لیے بین ا لصوبائی تعاون اور مل کر کام کرنے کی ترغیب دی انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم جوتے کی صنعت کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر کے پی کے حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اور ہم صوبائی سطح پر ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاکہ ہنرمندوں کی قوت مہارت کو بڑھایا جا سکے اور انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے بہترین اورجدید آلات سے لیس کیا جا سکے۔ ہم پاکستان کی جوتے کی صنعت کو جدید بنانے کے لیے اپنا کام جاری رکھتے ہیں تاکہ یہ ملک کا برآمدی شعبہ بن سکے۔

مزید :

کامرس -