ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے: ٹرانسپورٹ اونرز

ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے: ٹرانسپورٹ اونرز

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور ٹرانسپورٹ اونرز کنفیڈریشن خیبر پختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کمشنر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے  سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں  اور مزید ٹرانسپورٹرز کو معاشی قتل بند کیا جائے بصورت دیگر ٹراسنپورٹرز اپنی گاڑیاں نکال کر سڑکوں پر نکال کر غیر معینہ مددت کیلئے دھرنا دینگے پشاور پریس کلب میں پشاور ٹرانسپورٹ اونرز کنفیڈریشن خیبر پختونخوا  کے صوبائی صدر الحاج ظاہر شاہ یوسفزئی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تنظیم ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے اور انتظامیہ کیساتھ اچھے تعلقات کی بدولت  ٹرانسپورٹروں اور حکومت کے درمیان ایسا کوئی تصادم یا نا خوشگوار واقعہ ابھی تک پیش نہیں اور حکومت کی طرف سے جو بھی حکم جاری ہوتا ہے تو اس پر ٹرانسپورٹرز مطمئین کرنا ہماری تنظیم کی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت سے عوامی خدمت میت حکومت کو ٹیکسوں کی مد کھربوں روپے  حکومتی خزانہ میں جاتے ہیں لیکن انصاف کی حکومت نے اپنے وعدوں کے بر عکس مہنگائی کو کم کرنے اور غریبوں کو ریلیف دینے کے بجائے الٹا مہنگائی میں اضافہ کر دیاجسکے باعث متواسط طبقہ کی کمر توڑ کے رکھ دی گئی اور اشیاء خور و نوش سے لیکر پیٹرول اورڈیزل تک مہنگا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر کورونا وباء نے پوری کر  دی لاک ڈاون میں جہاں ہر شعبہ متاثر ہوا وہی ٹرانسپورٹرز سب سے زیادہ متاثر ہوا اور آج تک ہو رہا ہے اور کوئی ریلیف ٹرانسپورٹرز کو نہیں دیا گیا  جبکہ حالیہ لاک ڈاون میں جلسے ہوئے،سارے شہروں میں گاڑیاں چلتی رہی،ٹرین چلتے رہے،بی ار ٹی چلتی رہی  اور محرم کی جلوسوں سمیت دفاتر اور بازار بھی کھلے رہے وہاں کوئی کورونا نہیں تھا نہ ہ لاک ڈاون تھا جبکہ کورونا صرف ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں میں ہی حکومت کو نظر ایا جو سمجھ سے بالاتر ہے اور حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کو بند رکھا گیا جس سے ہزاراون خاندانوں کا رزق وابستہ ہے جبکہ عوام کو بھی امد و رفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے حالنکہ ہم نے ہر سطح پر انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا ہے  ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ور کمشنر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم غریبوں پر مزید ظلم بند کیا جائے اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت فوری کھول دیا جائے بصورت دیگر گاڑیوں سمیت سڑکوں پر دھرنا دینگے جسکی تمام تر ذمہ داری ٹرانسپورٹ دشمن حکمران ٹولے پر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -