پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے،سید نسیم علی شاہ 

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے،سید نسیم علی شاہ 

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا سید نسیم علی شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کافی دلچسپی لے رہی ہے۔ضلع بنوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ  سابق حکومتوں نے عوام کو  صرف نعروں پر ٹرخایاہے اور اپنی ذاتی کو ترجیح ہے اس وجہ سے عوام نے پچھلے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کرکے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کیا انہوں نے کہاکہ  تحریک انصاف کی حکومت ایک عوامی حکومت ہے جسمیں عوامی مفادات کو ترجیح دیتی ہیاس وجہ حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں عوام نے  ایک دفعہ پھر اپوزیشن کو مسترد کرکے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضلع بنوں میں تعلیم۔صحت۔بجلی اورسڑکوں   سمیت دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ضلع بنوں کے عوام کو تمام تر سہولیات گھروں کے نزدیک میسر ہو گی۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -