کوہاٹ،گیس پلانٹ کے باہر عوام علاقہ کا کئی روز سے احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ،گیس پلانٹ کے باہر عوام علاقہ کا کئی روز سے احتجاجی مظاہرہ

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تولنج میں قائم گیس پلانٹ کے باہر عوام علاقہ کا کئی روز سے احتجاجی مظاہرہ‘ گرد و نواح کے علاقوں کو فوری گیس فراہم کرنے کا مطالبہ‘ مول کمپنی کی گاڑیاں روک دی گئیں تولنج گیس پروسیسنگ پلانٹ کے سامنے تولنج جدید‘ تولنج قدیم اور بانڈہ خیر آباد کے مکینوں نے دوسرے روز بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور پلانٹ سے جانے اور آنے والی گاڑیوں کو روکے رکھا مول کمپنی کے سیکورٹی حکام نے مقامی مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ پلانٹ کے گرد و نواح میں واقع علاقوں کو جب تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی یہ احتجاج جاری رہے گا اور اس حوالے سے کوھاٹ پنڈی روڈ کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -