پشاور،چرس پنجاب سمگل  کرنیوالا عدم ثبوت پر بری 

پشاور،چرس پنجاب سمگل  کرنیوالا عدم ثبوت پر بری 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی مقامی عدالت نے پانچ کلو چرس پنجاب سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم کو جرم ثابت نہ ہو نے پر بری کردینے کے احکامات جاری کردیئے ملزم کی جانب سے اسرار حسین ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کی عدالت نے ملزم رئیس درانی کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت شروع کی تو انکے وکیل اسرار حسین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام تھا کہ انہوں نے پانچ کلو چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جس پر تھانہ پھندو پولیس نے ملزم کو 8دسمبر 2019کو گرفتار کیا ملزم کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ کے تفتیش کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کیے عدالت نے وکلا کے دلائل اور گواہوں کے بیانات کے بعد ملزم کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردینے کے احکامات جاری کردیئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -