منشیات سمگل کرنیوالے  ملزمان کو قید وجرمانہ کی سزا

منشیات سمگل کرنیوالے  ملزمان کو قید وجرمانہ کی سزا

  

پشاور(نیوز رپورٹر) یڈیشنل سیشن جج محمد طیب نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتارملزمان رحمان گل اور مجتبیٰ کو جرم ثابت ہونے پر سات قید بامشقت اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی  استغاثہ کی جانب سے مقدمہ کی پیروی سینئر پبلک پراسیکیورٹر منظورعالم خا ن نے کی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ ان کو ایکسائز پولیس نے تھانہ بڈبیر کی حدود میں گاڑی میں 9کلو چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز ایکسائزپولیس نے مکمل چالان عدالت میں جمع کردیا، سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر ملزمان کو سات سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صور ت میں مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزانہ ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -