رحیم داد خان مرحوم کی خدمات تاحیات یاد رکھی جائیں گی،محمد علی شاہ 

رحیم داد خان مرحوم کی خدمات تاحیات یاد رکھی جائیں گی،محمد علی شاہ 

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیرکی خد مات مدتوں یاد رکھی جائیگی وہ امریتوں کے خلاف جنگ اور جمہوریت کی بحالی کے لئے ہمیشہ صف اول میں رہے ان کی جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگیوہ  ایک شریف النفس اور با اصول انسان تھے انہوں نے ہمیشہ رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا وہ سیاست میں شرافت کا پیکر تھے ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہاتھیان میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ رحیم داد خان نے اپنی محنت اور جدوجہد سے سیاست میں ایک منفرد مقام بنایا وہ کارکنوں اور پیپلز پارٹی سے وفا کی علامت تھے ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بے نظیر بھٹو،سابق صدر آصف علی زرداری اور چیر مین بلاول بھٹو تک سب کے دست  راست رہے  رحیم داد خان  سیاست کا مدرسہ اور پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھاجیالوں اور قائدین پر سوگ کا سماں ہے ان کی وفات پر ان کی اہلخانہ،پسماند گان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -