پڑانگ،تاجر کے قتل کیخلاف لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

پڑانگ،تاجر کے قتل کیخلاف لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)اہلیان پڑانگ ماجوکئے ضلع چارسدہ  نے تاجر مقتول تاجر انیس خان کو انصاف دلانے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ائی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ انیس خان کے قتل کی شفاف انکوائری کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔مظااہرے کی قیادت امجد خان اور دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر متقول انیس خان کے حق میں انصاف کے نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ انیس خان کپڑے کا کاروبار کرتا تھا اور تنگی روڈ ضلعی چارسدہ کے دکانداروں کا نائب صدر تھا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ اسکو قتل کیا گیا اور اسکی لاش  ایل ار ایچ ہسپتال سے ملی تاہم اس کیس میں  مبینہ ملزمان  پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث ضمانت پر رہا ہوئے اور کھلے عام پھیر رہے ہے جو سے واضح ہوتا ہے کہ پولیس نے بھاری رشوت لی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہاانیس خان کے قتل کی شفاف انکوائیری کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -