پشاور ہائیکورٹ نے 2019میں لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر رٹ نمٹا دی 

   پشاور ہائیکورٹ نے 2019میں لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر رٹ نمٹا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے 2019میں لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر رٹ نمٹا دی، عدالت نے متعلقہ اداروں کواحکامات دیئے ہیں کہ انکے رشتہ داروں کو ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے،فاضل بنچ نے سجید آفریدی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رحمت اللہ کی رٹ پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ رحمت اللہ کو سیکورٹی فورسز نے 2019میں کامرہ کے علاقے سے حراست میں لیا تھا اور اسکے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کمیشن کے فوکل پرسن بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ رحمت اللہ کو ایکشن ان ایڈ سول پاؤر ریگولیشن کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور وہ اس وقت انٹرنمنٹ سنٹر میں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ تاحال ملزم کو سزا نہیں دی گئی ہے،بعدازاں عدالت نے رٹ نمٹاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ رشتہ داروں کو ان کے ساتھ ملنے کی اجازت دی جائے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں۔