دو خواتین سمیت تین  منشیات سمگلرز گرفتار

دو خواتین سمیت تین  منشیات سمگلرز گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں جو چرس پشاور کے مختلف علاقوں کو سپلائی کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 6 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کسی بھی وقت منشیات سپلائی کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں اول شیر ولد نوشیر، مسماۃ (ف) زوجہ جہانگیر اور مسماۃ (گ) زوجہ سلیم خان شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں بھی منشیات ڈیلرز کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر مختلف ملزمان کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر چھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -