سرائے نورنگ،کار اور  موٹر سائیکل تصادم،1 زخمی 

سرائے نورنگ،کار اور  موٹر سائیکل تصادم،1 زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ملنگ اڈا کے مقام پر موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔اسی طرح بلال بھٹہ خشت میں گرمی کے باعث ایک شخص بے ہوش ہوگیا۔ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز عمر نواز نامی شخص عشدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوا تھا۔اسی طرح گمبیلا اڈا پر موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئیں بے ہوش شخص  اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے