ہنگو، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ

ہنگو، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ

  

ہنگو (بیورورپورٹ) ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو  کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کی  خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل علی الصبح  سبزی منڈی کا دورہِ کیا  جہاں پر انہوں نے  ویجٹیبل  فروٹس بولی کی  نگرانی کی۔عوامی مفاد عامہ کے خاطر سبزیوں اور پھلوں کے  کم از کم ریٹس فیکس کر کے  نرخناموں کااجرا کیا۔جبکہ بعدازں اے ایف سی گلاب عملہ کے  ہمراہ ہنگو بازار میں مختلف دوکانوں کا معائنہ کیا۔اس دوران نرخنامہ،ہول سیل اینڈ پرچون ریٹ کے متعلق آگاہی  حاصل کی۔بعض کو  سرکاری نرخنامے کی عدم پاسداری،ناقص صفائی  اور دیگر فوڈ قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کاروائی عمل لائی گئیں۔۔اے ایف سی نے تمام دوکانداروں کو خبردار کیا کہ نرخنامہ نمایاں جگہ پر  آویزاں رکھنے اور  گرانفروشی سے گریز کریں  بصورت دیگر خلاف  ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -