صوابی،آئی ٹی ملازمین کمپیوئراڈ آپریٹر کا احتجاجی مظاہرہ

صوابی،آئی ٹی ملازمین کمپیوئراڈ آپریٹر کا احتجاجی مظاہرہ

  

صوابی(بیورورپورٹ) سولہ سکیل کے ائی ٹی ملازمین (کمپیوٹر آپریٹر)نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری فلک زیب خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سولہ سکیل کے کمپیوٹر آپریٹرکو آئی ٹی پروفیشنل الاؤنس دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے نو ستمبر سے سترہ ستمبر تک آئی ٹی ملازمین روزانہ کی بنیاد پر صبح ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہڑتال کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے آئی ٹی پروفیشنل الاؤنس سے کمپیوٹر آپریٹر کو محروم رکھا تو سترہ ستمبر کے بعد صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہو گی لہذا صوبائی حکومت آئی ٹی ملازمین (کمپیوٹر آپریٹر) کو پروفیشنل الاؤنس دیا جائے اور اس حوالے سے جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -